نئی دہلی،23جولائی(ایجنسی) عالمی شہرت یافتہ مصور سید حیدر رضا کا ہفتہ کو نئی دہلی کے ایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ 94 سال کے تھے۔ رضا کی پیدائش مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں 22 فروری 1922 کو ہوئی تھی ۔ رضا گزشتہ دو ماہ سے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے۔
ان قریبی دوست شاعر اشوک واجپئی کے مطابق
'انہوں نے صبح 11 بجے آخری سانس لی ۔ ان کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین مدھیہ پردیش کے منڈلا میں کی جائے گی۔
معروف مصور رضا کو پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ وہ 1983 میں فائن آرٹس اکیڈمی کے فیلو منتخب ہوئے تھے ۔ 1950 کے بعد سے فرانس میں رہنے لگے تھے اور وہیں کام کرتے تھے ، لیکن ہندوستان کے ساتھ کافی وابستہ تھے۔1981 میں انہیں پدم شری اور للت کلا اکیڈمی کے اعزازی رکنیت اور 2007 میں پدم بھوشن سے نوازا گیاتھا۔